پر ضیا

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - روشن، پرنور، منور۔  تنوعات تجلی سے پر ضیا آفاق سمجھ رہے ہیں اشاروں کو جا بجا عشاق      ( ١٩٣١ء، نقوش مانی، ١٦٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'ضیا' لگانے مرکب 'پرضیا' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔